ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

عید الفطر کے قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت، فی گڈی اضافی وصول

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عید الفطر کے قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت شروع، ہوشربا منافع وصول کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی جڑواں شہروں کے بازاروں میں نئے کرنسی نوٹوں کی غیر قانونی فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔

منافع خوروں نے مختلف تجارتی مراکز میں اسٹالز لگا کر نئے نوٹوں کی گڈیاں سرکاری قیمت سے کہیں زیادہ داموں پر فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

راولپنڈی کے اہم بازاروں جیسے راجہ بازار، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں نئے نوٹوں کے بنڈلز کھلے عام ریڑھیوں اور اسٹالز پر دستیاب ہیں، جہاں ہر گڈی پر بھاری کمیشن وصول کیا جا رہا ہے۔

10 روپے والے نئے نوٹوں کی ایک ہزار روپے کی گڈی 1,500 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، یعنی فی گڈی 500 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

20 روپے والے نئے نوٹوں کی دو ہزار روپے کی گڈی پر 600 روپے اضافی مانگے جا رہے ہیں، جس کی قیمت 2,600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 50 روپے کے بیس نوٹوں (ایک ہزار روپے) کے لیے 1,300 روپے جبکہ 100 روپے کے صرف دس نئے نوٹوں کے لیے 1,400 روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدی کے لیے نئے نوٹوں کی فراہمی میں بینکوں کی جانب سے دشواریوں کے باعث وہ ان نجی ڈیلرز سے مہنگے داموں نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور عوام کے لیے نئے نوٹوں کے حصول کو آسان بنایا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں