جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

پاک نیوزی لینڈ میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 250 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ون ڈے سیریز کی ٹکٹس آن لائن بک کرائی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ اصغر علی شاہ، آر جے مال ،کورنگی نمبر 4 سیکٹر 35 ایف دفاتر سے بھی ٹکٹس لی جاسکتی ہیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ فینز میچ ڈے پر غریب نواز گراؤنڈ، چائنہ گراونڈ دفاتر سے بھی ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نیوزی ون ڈے سیریز کے مقابلے 9، 11 اور 13 جنوری کو شیڈول ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں