تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت غیرقانونی قرار

کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولز میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت کا نوٹس لے لیا اور اس عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی، اسکولوں کے معائنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام نجی اسکول، کاپی، یونیفارم فروخت نہیں کرسکیں گے، بچوں کے والدین مارکیٹ سے کتابیں، کاپیاں خرید سکتے ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکول، یونیفارم، اسٹیشنریز کی مد میں 4 گنا زیادہ قیمت لے رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں پر یونیفارم اور اسٹیشنری کی مد میں وصول کی جانے والی رقم پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسکول یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات

دوسری جانب پشاور میں نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، احکامات پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے جاری کیے ہیں۔

مراسلے کے مطابق والدین کو گرمی اور سردی کی چھٹیوں کی فیس واپس کی جائے، طلبا سے اسکول سروسز چارجز بھی نہ لیے جائیں، خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -