The news is by your side.

Advertisement

افغانستان کی صورتحال، پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی

کراچی : افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ، پابندی فاریکس ایسوسی ایشن نے لگائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ افغان کرنسی کی فروخت اور خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ اعلان اتوار کے روز طالبان کی جانب سے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سامنے آیا ، طالبان کا کہنا تھا کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

خیال رہے طالبان کے شہر میں داخل ہوتے ہی صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ، انہوں نے کہا تھا کہ وہ خونریزی سے بچنا چاہتے ہیں ، جبکہ سینکڑوں افغان کابل ایئرپورٹ سے نکلنے کے لیے بے چین ہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان طالبان محمد نعیم نے بتایا کہ کسی سفارت خانے یا ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ نہیں بنائیں گے، شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے، تمام ممالک اور قوتیں کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، طالبان پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شریعت کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج طالبان کو 20سال کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر مل گیا، افغانستان میں جنگ کا اختتام ہوگیا، اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہ تھی، حتیٰ کے ان کے قریبی لوگوں کو بھی اندازہ نہیں تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں