اسلام آباد : جزیلہ سلیم کو تبدیل کرکے محمد سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد سلیم خان کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا، ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطوررجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی۔
نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری 7 نومبر2024 سے 3سال کے کنٹریکٹ پرکی گئی ہے۔
جزیلہ سلیم کی جگہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد سلیم خان کوتعینات کیاگیا ہے اور نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری سے جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کردیا
یاد رہے 31 اکتوبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران کو تعینات کیا تھا، اہم امور انجام دینے کیلئے نیا سیکرٹری اورایگزیکٹو آفیسر کو تعینات کیا گیا۔
سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری اور سینئر پرائیوٹ سیکرٹری محمدعارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا تھا۔