جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سینیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل پاس کر لیا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آج فاٹا کو قومی دھارےمیں لانا بہت بڑی کامیابی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا اہم بل پاس کر لیا گیا. فاٹاکےعوام دہائیوں سےاپنے حقوق کی جنگ لڑرہے تھے، یہ ان کا حق تھا.

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اب فاٹا کےعوام پریکساں قوانین نافذ ہو سکیں گے، یہ وفاق کی بہت بڑی کامیابی ہے، فاٹا میں امن قائم کرنا بہت بڑا چیلنج رہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے محب وطن عوام دہشت گردی سے چھٹکارا چاہتے ہیں، فاٹا میں تعمیر و ترقی کانیا سفر شروع کیاجائے.

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کی ترقی قومی دھارے میں شمولیت ہی سے ممکن تھا، اب انھیں قومی وسائل سے یکساں حصہ فراہم کیاجائے، اعلیٰ‌عدلیہ کا دائرہ کار بھی فاٹا تک پھیل چکا ہے. فاٹا کے عوام کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے.

یاد رہے کہ سلیم مانڈوی والا 13 مارچ کو سینیٹ میں ہونے والے انتخابات میں حکومتی اتحاد کو شکست دے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 54 حاصل کیے تھے، جب کہ ان کے مقابل سلیم کاکٹر 44 ووٹ لے سکے تھے۔


حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں