تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

مشتاق رئیسانی میگا کرپشن کیس: مرکزی ملزم سلیم شاہ گرفتار

کوئٹہ: مشتاق رئیسانی میگا کرپشن اسکینڈل میں مطلوب مرکزی ملزم سلیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سلیم شاہ کے اربوں روپے کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی مے دوران تفتیش جو نام بتائے ان میں سے ایک سلیم شاہ کو اندرون سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔ سلیم شاہ میگا کرپشن اسکینڈل میں مرکزی کردار تھا۔

مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد *

ذرائع کے مطابق ملزم نے کرپشن کے ذریعے ڈی ایچ اے کراچی اور کوئٹہ میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں خریدیں۔ ملزم کے پاس ایک ہی وقت میں چیف میونسپل آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر خالق آباد کے عہدے تھے۔

ملزم سلیم شاہ کی جانب سے فنانس اور لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ سے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔ ملزم دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے دستخط سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز نکال کر خرد برد کرتا رہا۔

سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نیب کے حوالے *

ذرائع کے مطابق سلیم شاہ کو جمعرات کو نیب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ سلیم شاہ کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے 6 مئی کو سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر 63 کروڑ روپے کی نقدی اور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈ برآمد کیے تھے۔

نیب نے مشتاق رئیسانی کے سہولت کار اسد شاہ کی نشاندہی پر کوئٹہ کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے، غیر ملکی کرنسی، سونا اور پراپرٹی کے کاغذات بھی برآمد کیے تھے۔

گرفتار سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے 11 افراد کے نام بتا دیے *

سابق سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعد مشیرخزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئے تھے۔

بعد ازاں 17 مئی کو خالد لانگو نے منظر عام پر آ کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی جس کے بعد عدالت نے خالد لانگو کی 12 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -