انیس قائم خانی بھائی اور قادر پٹیل سے پرانے مراسم ہیں، سلیم شہزاد
The news is by your side.

Advertisement

انیس قائم خانی بھائی اور قادر پٹیل سے پرانے مراسم ہیں، سلیم شہزاد

کراچی: اے ٹی سی میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران سلیم شہزاد نے انیس قائم خانی کو اپنا بھائی اور دوست قرار دے دیا جبکہ قادر پٹیل سے پرانے مراسم کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کےکیس کی سماعت ہوئی، جس میں نامزد ملزمان انیس قائم خانی، عبد القادر پٹیل، سلیم شہزاد اور رؤف صدیقی پیش ہوئے۔

سلیم شہزاد  عدالت آنے سے پہلے جیل میں گر کرزخمی ہوئے اور عدالت میں لنگڑاتے ہوئے پہنچے تو عبدالقادر پٹیل نے اُن کی خیریت دریافت کی جبکہ انیس قائم خانی نے بھی تکلیف کی وجہ پوچھی۔ قادر پٹیل نے سلیم شہزاد کو کہا کہ اچھا کیا آپ نے آپ پاکستان آگئے، امید ہے جلد ہم اس جھوٹے کیس سے بے گناہوں کو باعزت بری کردیا جائے گا۔

رہنما ایم کیو ایم سلیم شہزاد نے دوستوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جیل کی قید سے متعلق شکایات کیں، انہوں نے کہا کہ جیل میں بی کلاس دی جارہی ہے، پولیس وین میں چڑھنے کا تجربہ نہیں اس لیے گرا تاہم زخمی ہونے کے بعد اسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ خود بیٹھ کر مرہم پٹی کی۔ انیس قائم خانی کی موجودگی پر سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ میرے دوست اور بھائی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں