The news is by your side.

Advertisement

سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت منظور

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ وہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد تھے۔

مزید پڑھیں: سلیم شہزاد کے طبی معائنے کی درخواست

یاد رہے کہ سلیم شہزاد کو رواں برس پاکستان واپس آتے ہی ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تقریباً 25 سال پرانا ہے جس میں اب ان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں