بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

متحدہ کے سابق رہنماء سلیم شہزاد لندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد لندن روانہ ہوگئے، کہتے ہیں کہ کینسر کے علاج کے لیے لندن جارہا ہوں جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان واپس آؤں گا۔

لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے راہ فرار اختیار کررہا ہوں، مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان ضرور آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ علاج کی غرض سے لندن جارہا ہوں اور جولائی کے دوسرے ہفتے میں واپس ضرور آؤں گا۔

یاد رہے سلیم شہزاد 6 فروری کو جب وطن واپس آئے تو انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، ایم کیو ایم کے سابق رہنما کو دہشت گردوں کے علاج و معالجے سمیت دیگر مقدمات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پڑھیں: سابق متحدہ رہنما سلیم شہزاد جیل سے رہا

سلیم شہزاد دہشت گردوں کے علاج سمیت 5 مقدمات درج تھے، مقدمات کی تفتیش کے لیےعدالت نے انہیں 7 فروری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، بعد ازاں عدالت نے پانچوں مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

واضح رہے سلیم شہزاد بانی ایم کیو ایم کے ابتدائی دور کے ساتھی اور مرکزی کمیٹی میں وائس چیئرمین کے فرائض انجام دیتے تھے جو بعد ازاں اپنے قائد کے ساتھ ہی 1991 میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر کے لندن چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: سلیم شہزاد کوعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت

وہ لندن میں اہم عہدوں پر براجمان رہے تاہم اختلافات کے باعث 2000 کے بعد انہیں تنظیمی عہدوں سے بتدریج ہٹایا جاتا رہا اور گزشتہ چند سالوں سے گمنامی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں