The news is by your side.

Advertisement

کھلا سگریٹ بیچنے والے دکانداروں پرجرمانے اورقید کا فیصلہ، حکم جاری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پہلی خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے جبکہ دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ اور3ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملک بھر کے سگریٹ فروشوں پر کھلا پیکٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، تمام دکانداروں کے لیے سگریٹ کا ڈبہ کھول کر بیچنے پر پابندی ہو گی۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پابندی کے نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، حکم نامے کے مطابق پہلی بار خلاف ورزی کرنیوالے افراد کو5ہزارجرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو3 ماہ قید ،ایک لاکھ جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

مذکورہ پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس2002کے تحت لگائی گئی ہے، یاد رہے کہ قائمہ کمیٹی قومی صحت نے کھلے سگریٹ پر پابندی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں