ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ممبئی کے معروفLilavati Hospital میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 سالہ سلیم خان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال بیماری کی نوعیت کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سلیم خان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد اہل خانہ فوری طور پر انہیں اسپتال لے گئے تھے۔
ایک قریبی دوست نے بتایا کہ سلیم صاحب کی حالت سنجیدہ ہے۔ ہم سب فکرمند ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آئیں۔
اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت اور تیمارداری کے لیے اپنی تمام پیشہ ورانہ مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور وہ مسلسل اسپتال میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز مصنفین میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے کئی یادگار فلموں کی کہانیاں تحریر کیں۔ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


