تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

برطانیہ کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

لندن: برطانیہ علاقے سالسبری میں قائم عسکری سازو سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

برطانوی خبررساں اداے کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر امدادی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو طلب کرلیا گیا، واقعہ برطانوی وقت کے مطابق شام پانچ بجے پیش آیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ایک 29 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، آخری اطلاعات تک موصول ہونے تک ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش جاری تھی۔

سالسبری اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 26 سالہ شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب مقامی آبادی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے، رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

برطانوی پولیس کی جانب سے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، دو بچوں سمیت 10 افراد زخمی

واضح رہے کہ مانچسٹر میں نامعلوم شخص نے کیریبین کارنیول کی تقریب کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک ہجوم پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -