بالی ووڈ اداکار عمران خان کا کہنا ہے کہ سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کو عمر کے لحاظ سے کردار ادا کرنا چاہیے۔
بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے تین دہائیوں تک سنیما پر راج کیا ہے لیکن اب پرانی یادوں کی جگہ حقیقت پسندی کا وقت آگیا ہے، آپ ایک خاص عمر کے بعد مرکزی کردار ادا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان تینوں اداکاروں کو اپنے کرداروں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل 70 سالہ شخص کو ہیرو نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔
یہ پڑھیں: سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ کی ری ریلیز کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی عمر اور تجربات سے مطابقت رکھتی کہانیوں اور کرداروں کے ساتھ خود کو زیادہ جڑا ہوا محسوس کرتی ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ یہی چیز اس بات کا فطری تقاضا ہے کہ سنیما میں جنریشن تبدیلی آئے، تینوں خانز کی شہرت اور وراثت بے مثال ہے مگر عمر کے ساتھ کرداروں اور اسٹارڈم کا بدلنا ناگزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں خانز کو اب فلموں میں ہیرو کے بجائے معاون یا مختلف نوعیت کے کرداروں کی طرف بڑھنا ہوگا اور یہی چیز موثر ثابت ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


