راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے اسپنر عثمان طارق کی غیر معمولی بولنگ کو سراہا۔
سلمان آغا نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے منصوبہ بندی کے مطابق بہترین کارکردگی دکھائی، خاص طور پر وکٹوں کے درمیان دوڑ اور مڈل اوورز میں دباؤ بنانے کی حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی کھیل تھا جو میں ٹیم سے چاہتا تھا، جب گراؤنڈ میں 70 میٹر کی باؤنڈریز ہوں تو رنز دوڑ کر لینا انتہائی اہم ہوجاتا ہے، ہم اس چیز پر میٹنگز میں خاص توجہ دیتے ہیں۔
سلمان آغا نے عثمان طارق کو ٹیم کا ایکس فیکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پاس ایسا بولر ہو جو مڈل اوورز میں میچ کا رُخ بدل سکے تو کامیابی ہمیشہ ہماری طرف ہی رہے گی۔
بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی یہ جیت ٹرائی سیریز میں ٹیم کی تیسری مسلسل کامیابی تھی، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے 29 نومبر کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


