پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان آغا نے چیلنج دیا بنگلادیش نے کامیابی حاصل کرکے بھی دکھا دیا۔
گزشتہ روز قومی آل راؤنڈر سلمان آغا نے کہا تھا کہ اگر میزبان ٹیم بہادر ہے تو اننگز ڈیکلیئر کرکے 260 رنز تک کا ہدف دے گی۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر بنگلادیش نے 260 رنز کا ہدف دیا تو ڈرا کی طرف نہیں جیت کے لیے جائیں گے۔
بنگلادیش نے 9 آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی اور 268 رنز کا ہدف دے کر میچ بھی جیت لیا۔
یہ پڑھیں: بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کر دی، اپنی سر زمین پر پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ ہرا دیا
بنگلادیش سے شکست کے بعد کپتان شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم نے چھ ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے، بنگلادیش پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ زیادہ رنز بنا کر کامیابی حاصل کرنی چاہیے تھی، عبداللہ اور آغا سلمان کا آؤٹ نہ ہوتے تو پوزیشن مستحکم ہوتی۔
بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانٹو نے کہا کہ فخر محسوس کررہا ہوں جس طرح ٹیم نے پرفارم کیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اننگز جلد اس لیے ڈکلیئر کی کہ ہمارے پاس بہترین بولنگ اٹیک ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلادیش نے 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


