ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سلمان آغا کے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان آغا کو شدید غصے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سلمان آغا کو تنبیہ جاری کردی ہے۔

قومی کرکٹر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے مہدی حسن کی جانب سے رن آؤٹ کیے جانے کے بعد گلووز اور ہیلمٹ میدان میں پٹخے تھے۔

یہ پڑھیں: مہدی حسن کے رن آؤٹ کرنے پر سلمان آغا کا بیان آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز  ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر  متنازع رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں