جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

عثمان طارق ہمارے ٹرمپ کارڈ ہیں، کل ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا: سلمان علی آغا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(14 فروری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق ہمارے ٹرمپ کارڈ ہیں، بھارت کے خلاف جیت کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کیا ہوا یہ اہمیت نہیں رکھتا، ہم ماضی کو بدل تو نہیں سکتے لیکن اس بار اچھا کھیل کر جیت ضرور سکتے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے اسپنر عثمان طارق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا ‘ٹرمپ کارڈ’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا سمجھ نہیں آرہا کہ عثمان طارق کے ایکشن پر اتنی بات کیوں ہو رہی ہے، ان کا ایکشن آئی سی سی کلیئر کر چکا ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے ایکشن کے بارے میں کیا بول رہے ہیں، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عثمان طارق کا کردار اہم ہے، لیکن ٹیم کے دوسرے اسپنرز بھی بہترین پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ان کے لیے تمام کھلاڑی ایک برابر ہیں اور ٹیم کل کے بڑے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا اور ٹیم میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں