لاہور (30 جنوری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے کئی راز بتا کر سب کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے راز افشا کرتے ہوئے ان کے بھانڈے پھوڑ دیے اور جب یہ انکشافات سامنے آئے تو نہ رکنے والی قہقہے پھوٹ پڑے۔
سلمان علی آغا سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ٹیم میں سب سے معصوم کون ہے؟
اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی معصوم نہیں۔ کرکٹر سب کچھ ہو سکتا ہے، مگر معصوم نہیں ہو سکتا، میں بھی نہیں۔ اس حوالے سے سلمان علی آغا نے کئی دلچسپ واقعات بھی بیان کیے۔
سب سے شرارتی کرکٹر کا جواب دیتے ہوئے کہا ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ ابرار احمد ٹیم کا سب سے زیادہ شرارتی کھلاڑی ہے۔ وہ جتنا بہترین بولر ہے، اتنا ہی مشکل انسان ہے۔ اسے جتنا منع کرو شرارتیں کرنے سے مگر وہ باز نہیں آتا۔ تاہم اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ بناوٹی نہیں جیسا ہے، ویسا ہی سامنے آتا ہے۔
بابر اعظم کو کبھی غصہ آتا ہے اور کس بات پر آتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے بتایا کہ بابر کو غصہ بھی آتا ہے اور زیادہ تر جب وہ جلد آؤٹ ہو جاتا ہے تو تو بہتر ہے کچھ دیر کیلیے اس سے دور رہا جائے۔
سلمان علی آغا نے اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ ترین واقعات کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ صائم ایوب جتنی دیر سوتا ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تو گھنٹوں گھنٹوں سوتا ہوگا، مگر صائم ایوب کئی کئی دن سوتا رہتا ہے۔ ایک بار میں نے اس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو فون کیا، اس نے اٹینڈ نہیں کیا۔ پیر کی صبح اس کا فون آیا کہ وہ جمعہ سے سو رہا تھا اور اب اٹھا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


