بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں مہدی حسن کی جانب سے رن آؤٹ کیے جانے پر سلمان آغا کا ردعمل آگیا۔
قومی ٹیم کے بیٹر سلمان آغا نے کہا کہ رن آؤٹ کے بعد گراؤنڈ میں جو ردعمل دیا وہ ہیٹ آف دی موومنٹ تھا، اگر مہدی حسن کی جگہ میں ہوتا تو کبھی ایسا نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ گیم میں اسپورٹس مین اسپرٹ کو اوپر رکھنا چاہیے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگا تھا گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی ہے، اسی لیے گیند ڈیڈ سمجھ کر واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
معاملہ کیا ہے؟
سلمان علی آغا 64 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب مہدی حسن نے انہیں رن آؤٹ کیا۔
38.3 اوورز میں پاکستان کے 227 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بیٹنگ کررہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے بولر کی جانب شاٹ کھیلا گیند سلمان علی آغا سے ٹکرائی اور وہ مہدی حسن کو گیند اٹھا کر دینے لگے لیکن اسپنر نے گیند اٹھا کر فوری وکٹ پر مار دی اور سلمان آغا کو کریز سے باہر ہونے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔
مہدی حسن نے اس طرح رن آؤٹ کرنے پر قومی کرکٹر غصے میں دکھائی دیے اور پویلین لوٹتے ہوئے ہیلمٹ اور گلوز بھی اتار کر پھینک دیے۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


