بنگلادیش کے خلاف سلمان علی آغا کے رن آؤٹ پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پوسٹ شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے رن آؤٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سڑک ہو یا کھیل کا میدان، محفوظ رہنے کے لیے سب سے اہم چیز آپ کی اپنی ذمہ داری اور احتیاط ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ دوسروں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے اپنے فیصلوں پر اعتماد کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔
Whether on the road or on the playing field, safety begins with personal responsibility.
Trust yourself, stay alert, and make wise decisions to keep yourself and others safe.#SafePunjab #trafficawareness #RoadSafety #StayAlert pic.twitter.com/m3gGu1qFWh
— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) March 13, 2026
ٹریفک پولیس نے لکھا کہ ’ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اردگرد کی صورت حال پر نظر رکھیں اور اپنی حفاظت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں، یہی رویہ آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھتا ہے‘
معاملہ کیا ہے؟
سلمان علی آغا 64 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب مہدی حسن نے انہیں رن آؤٹ کیا۔
38.3 اوورز میں پاکستان کے 227 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بیٹنگ کررہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے بولر کی جانب شاٹ کھیلا گیند سلمان علی آغا سے ٹکرائی اور وہ مہدی حسن کو گیند اٹھا کر دینے لگے لیکن اسپنر نے گیند اٹھا کر فوری وکٹ پر مار دی اور سلمان آغا کو کریز سے باہر ہونے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔
مہدی حسن نے اس طرح رن آؤٹ کرنے پر سلمان آغا غصے میں دکھائی دیے اور پویلین لوٹتے ہوئے ہیلمٹ اور گلوز بھی اتار کر پھینک دیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


