منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

مہدی حسن کی سلمان آغا کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیشی اسپنر مہدی حسن کی سلمان آغا کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سلمان علی آغا 64 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے مہدی حسن نے انہیں رن آؤٹ کیا۔

38.3 اوورز میں پاکستان کے 227 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بیٹنگ کررہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے بولر کی جانب شاٹ کھیلا گیند سلمان علی آغا سے ٹکرائی اور وہ مہدی حسن کو گیند اٹھا کر دینے لگے لیکن اسپنر نے گیند اٹھا کر فوری وکٹ پر مار دی اور سلمان آغا کو کریز سے باہر ہونے پر آؤٹ قرار دیا گیا۔

مہدی حسن نے اس طرح رن آؤٹ کرنے پر سلمان آغا غصے میں دکھائی دیے اور پویلین لوٹتے ہوئے ہیلمٹ اور گلوز بھی اتار کر پھینک دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔

معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، سلمان علی آغا 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز بنائے، شامل حسین 6، حسین طلعت، 9، عبدالصمد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو، مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں