منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

’سلمان علی آغا کی جگہ صائم ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنا چاہیے تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کی جگہ صائم ایوب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جانا چاہیے تھا۔

پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ صائم ایوب نے اچھی پارٹنر شپ لگائی اور پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو سلمان علی آغا کی جگہ صائم ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیتا۔

واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو 71 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے، انہوں نے تین اوورز میں 30 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

صائم ایوب نے 42 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ اوپنر بیٹر نے 8 اوورز میں 39 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں