راولپنڈی (11 نومبر 2025) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کر لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر لی ہے۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔
سلمان علی آغا نے 83 گیندیں کھیل کر سنچری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے 9 چوکے لگائے اور 105 رنز بنا کر ناقابل شکست میدان سے واپس لوٹے۔
Incredible stuff @SalmanAliAgha1 reaches the three-figure mark in style!
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM #PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WLtMWL2HbN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
سلمان آغا ایسے وقت کریز پر آئے تھے جب 76 رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ صائم ایوب 6، محمد رضوان 5 اور فخر زمان 32 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔
بابر اعظم کے 29 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 139 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
Century celebration!
The man of the moment, @SalmanAliAgha1, smashes a fabulous 1️⃣0️⃣5️⃣ not out off 8️⃣7️⃣ balls
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Xe8CnSP53E
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
حسین طلعت کے 62 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے محمد نواز کے ساتھ مل کر 66 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ سلمان علی آغا کی نا قابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔
سلمان علی آغا 45 ون ڈے میچز کھیل کر 2 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1438 رنز بنا چکے ہیں۔
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔


