ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

مجھے نہیں پسند کوئی مرضی کے نمبر پر بیٹنگ کا کہے، سلمان آغا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پسند کوئی مرضی کے نمبر پر بیٹنگ کا کہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان میں انٹینٹ کا مطلب ہی غلط سمجھا جاتا ہے، انٹینٹ سے مراد صورت حال کے مطابق کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں جس سے کھلاڑی کا ٹیم کے لیے وقف ہونے کا پتا چلتا ہے۔

ٹی 20 کپتان نے کہا کہ کچ مائیک ہیسن کی کوچنگ میں تیم درست سمت میں گامزن ہے، صاحبزادہ فرحان ڈاٹ بال پر کام کررہے ہیں۔

چند روز قبل سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پریس کانفرنس کرنے آؤں تو بابر اعظم کے بارے میں سوال نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مطلب اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں سوچیں اور سوال کریں، چھوڑ دیں بابر کا پیچھا اسے بیٹنگ کرنے دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر آسٹریلیا کے مین پلیئر نہیں ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتیں۔

سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی نمبر پر نہیں کھیل سکتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں