The news is by your side.

Advertisement

وطن سے محبت سلمان احمد کے بیٹے کو واپس کھینچ لائی

معروف بینڈ جنون کے گلوکار سلمان احمد کے بیٹے کو وطن سے محبت واپس کھینچ لائی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں سلمان احمد اور ان کے بیٹے عمران احمد نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

سلمان احمد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو وطن سے محبت تھی وہ امریکا جاکر واپس آگئے۔

انہوں نے کہا کہ ندا آپ نے جنون کا نام لیا ہے جب ڈی این اے میں ’جنون‘ موجود ہو تو وہ ہی بچوں میں بھی چلا گیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ عمران نے امریکا میں ہائی اسکول مکمل کیا جب میں داخلے کا وقت آیا تو بیٹے نے کہا کہ پاکستان جانا ہے۔

ندا یاسر نے مذاق میں عمران سے کہا کہ سچ بتاؤ پاکستان کوئی کزن سے محبت تو نہیں تھی تبھی ملک واپس کھنچے چلے آئے، اس پر انہوں نے کہا کہ نہیں ایک دفعہ امی نے کہا تھا کہ لندن جارہے ہیں تو میں نے کہا کہ مجھے لندن نہیں لاہور جانا ہے۔

سلمان احمد نے بتایا کہ ہم 1999 ورلڈ کپ کے فائنل دیکھنے کے لیے فیملی کے ساتھ لندن جارہے تھے تو بیٹے نے کہا کہ مجھے لندن نہیں لاہور جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جب امریکا سے ہائی اسکول مکمل کیا تھا تو مزید پڑھائی کے لیے پاکستان واپس آگیا تھا اس کے ذہن میں بھی یہی تھا کہ یہ بھی واپس آگئے تھے لاہور میں میوزک شروع کیا کرکٹ وہیں سے شروع ہوئی، عمران کے ذہن میں بھی یہی ہے کہ میں نے بھی وہی کرنا ہے۔

سلمان احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہم نیویارک میں رہ رہے ہوتے ہیں لیکن پاکستانی پروگرام دیکھ رہے ہوتے ہیں اور یوں محسوس کرتے ہیں جیسے پاکستان میں ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں