جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

سلمان اکرم راجہ طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ عہدوں کا طعنہ دینے پر علیمہ خانم پر برہم ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خانم کے الزامات مسترد کردیے ہیں اور کہا کہ میں عہدوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے میں نے خود استعفیٰ دیا، بانی کی ہدایت پر تینوں بہنیں میرے دفتر آئیں اور استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔

سلمان اکرم نے کہا کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے میں اس پر قائم نہیں رہنا چاہتا علیمہ خانم کو پیغام پہنچا دیا ہے، چاہتا ہوں جب بھی بانی سے اگلی ملاقات ہو میرا استعفیٰ انہیں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سہولت کاری الزام لغو بیان ہے، 9 اپریل کا جلسہ منسوخ کرنا عمران خان کا اپنا اور درست فیصلہ تھا، علیمہ خانم نے غلط بات کی ہے ان کی سیاسی سمجھ بوجھ بہت محدود ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا تھا سیاسی فیصلوں پر علیمہ خان کے تابع نہ ہونا، پارٹی کو منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے، 10، 20 ہزار افراد لے کر کسی شہر پر چڑھائی کرنے سے لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی کیا ہو اس پر کام ہورہا ہے اور ہم بنائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو ہم نے واپس لانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں