پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ پہلے سے بہتر ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران نے ڈاکٹرز بتایا پہلے مجھے گھڑی بھی نظر نہیں آتی تھی، اب گھڑی کی سوئیاں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ 95 فیصد تک ٹھیک ہو چکی ہے، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ عمران خانکی آنکھیں محفوظ ہیں اور ان کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چیک اپ سے قبل بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹرز کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آ رہی تھی، تاہم ابتدائی علاج کے بعد اب ان کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے اور وہ گھڑی کی سوئیاں دیکھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
یہ پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی تصدیق کرردی
علاوہ ازیں عمران خان کے آنکھوں کےمعائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کے صحت کا معائنہ کرنے کے لیے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا معائنہ 15 فروری 2026 کو کیا گیا، پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ نے مائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ریکارڈ ہوئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


