لاہور(2 نومبر 2025): پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ بابراعظم اس فارم میں رہے تو ہم ورلڈ کپ بھی جیت سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے، خسارے میں جانے کے باوجود دو ایک سے سیریز جیتنا مثبت رہا، کوشش ہے ورلڈ کپ سے پہلے بہترین کمبی نیشن تیار کرلیں گے۔
سلمان علی آغا نے بار اعظم کی اننگز کی تعریف میں کہا کہ "میں بھی بابر کی بیٹنگ کا مداح ہوں، بابر اعظم، وہ شخص جو پاکستان کو ورلڈ کپ تک پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعثم کی ہر کسی کو خوشی ہے کہ وہ فارم میں آئے، بابر اور میں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں، ان کے ساتھ پارٹنرشپ اچھی لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد بابراعظم کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم اچھی تیاری کرتے ہیں، ان کو شاید اندازہ ہوگیا ہے تبدیلی لانی چاہیے، بابر اعظم ورلڈکپ کلاس کھلاڑی ہیں، وہ اگر اسی فارم میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے رہے تو سیریز کیا وہ اپنی پرفارمنس کے ساتھ ورلڈ کپ بھی جتوا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ڈیو کی وجہ سے باؤلنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے پہلے باؤلنگ کرنا آسان ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا ہے اس کے مطابق تیاری کر رہے ہیں۔


