بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا نے اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل کے لیے صائم ایوب پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب پر اعتماد ہے وہ فائنل میں اچھی اننگز کھیلیں گے، وہ بولنگ اور بیٹنگ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بیٹنگ نہیں کی ہوسکتا ہے فائنل میں کرجاؤں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ دونوں ٹیموں پر ایک جیسا پریشر ہوگا، کوشش ہوگی فائل میں اپنا 100 فیصد دیں، بھارتی میڈیا جو کہے ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔

یہ پڑھیں: ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

کپتان نے کہا کہ جو ٹیم کم غلطی کرے گی وہ جیتے گی، کبھی نہیں دیکھا کہ دو ٹیموں میں ہینڈ شیک نہ ہوا، والد کرکٹ کے فین ہیں انہوں نے بھی کبھی نہیں بتایا کہ ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان فوٹو شوٹ کرنا چاہتے ہیں تو کریں نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں۔

علاوہ ازیں سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور فہیم اشرف نے پچ کا معائنہ کیا ہے، پچ وہی ہوگی جو 14 اور 21 ستمبر کو پاک بھارت میچ میں تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں