جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

بھارت کیخلاف میچ میں ہاتھ ملائیں گے یا نہیں؟ سلمان آغا نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(14 فروری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ماضی تبدیل نہیں کر سکتے لیکن اچھا کھیل کر جیت ضرور سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں کل پاک بھارت ٹاکرا سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی یا نہیں کل پتہ چل جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہمارا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا لیکن ہم ماضی کو تبدیل نہیں کر سکتے، البتہ اس سے سیکھ کر کل بہتر کھیل پیش کر کے جیت ضرور سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے خلاف جیتنے کے لیے میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی اور پوری بھارتی ٹیم کے لیے پلان تیار کر رکھا ہے۔

عثمان طارق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان نے انہیں ٹیم کا ‘ٹرمپ کارڈ’ قرار دیا اور کہا کہ ان کا بولنگ ایکشن آئی سی سی سے کلیئر ہے، اس لیے سمجھ نہیں آ رہا کہ اس پر اتنی بات کیوں ہو رہی ہے۔

سلمان آغا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم رنز کر رہے ہیں جو ٹیم کے لیے اطمینان کی بات ہے اور امید ہے کہ وہ کل بھی لمبی اننگز کھیلیں گے۔

کپتان نے مزید کہا کہ میچ میں اسپنرز کا غلبہ رہ سکتا ہے لیکن فاسٹ بولرز کا کردار بھی اہم ہوگا۔ اگر بارش کی وجہ سے اوورز کم ہوئے تو اس کے لیے بھی پلان تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کی اضافی ذمہ داری اور دباؤ ہوتا ہے کیونکہ سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں، لیکن ہم یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور بہترین فائنل الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

عثمان طارق ہمارے ٹرمپ کارڈ ہیں، کل ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا: سلمان علی آغا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں