لاہور: پاکستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اگرچہ بابر اعظم کا حالیہ بگ بیش مثالی نہیں رہا، مگر انہوں نے ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھائی۔
سلمان علی آغا نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سری لنکا میں میچز کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا کیونکہ ہمیں سفر کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، جبکہ دیگر ٹیموں کو سفر کرنا پڑے گا۔
آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ چیلنجنگ ثابت ہوگا اور سری لنکا میں زیادہ رنز بنانے کے امکانات کم ہوں گے، اس لیے پاکستان کو ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے اس موقع پر واضح کیا کہ بابر اعظم کو ٹیم کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا گیا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ کسی ایک کھلاڑی کی سلیکشن دوسرے کھلاڑی کی بنیاد پر کی جائے۔
بابراعظم کو ورلڈکپ کےلیے کس رول میں ٹیم میں شامل کیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور کوچنگ اسٹاف بھی اس بات پر متفق ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


