ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، آسان جیت کو مشکل بنانے پر سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری بھی بتادی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔فخر زمان 32 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 22 رنز بنائے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان سلمان آغا ایک رن بناسکے۔عثمان خان 37 اور محمد نواز 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سلمان علی آغا نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے اننگز کے آغاز اور اختتام پر ٹیم کی جانب سے کی گئی جدوجہد کا اعتراف کیا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ ایک موقع پر پھنس گیا تھا، ہم نے اچھی شروعات نہیں کی اور ایسی صورتحال میں میچ نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے میچ کو بچانے کا سہرا اسپنر کو دیا یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ پاکستان نے ایک رات پہلے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کم اسکور والے مقابلے کی توقع کی تھی۔

’شاداب خان کو کپتان بنانے کے لیے ماحول بنایا جارہا ہے‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی شروعات کرنے کی ضرورت ہے، چاہے بولنگ ہو یا بیٹنگ۔ پاور پلے میں، ہمیں اچھا اسکور کرنے کی ضرورت ہے، میں لڑکوں کے ساتھ اس بارے میں بات کروں گا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں