بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں ایک بار پھر شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شکست کی وجہ بیان کی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ بری طرح ہارنے کے بعد قومی کپتان سلما علی آغا نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسپنرز پر اعتماد تھا لیکن آج کا دن ان کا نہیں تھا، بولرز نے کنڈیشن کے مطابق بولنگ نہیں کی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بیٹنگ میں ہم اچھی شروعات نہیں کرسکے، جب آغاز اچھا نہ ہو تو میچ میں پیچھے ہی رہ جاتے ہیں۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ بلےبازوں کے پاس موقع تھا لیکن اچھا پرفارم نہ کرسکے، 2 دن بعد ایک اور میچ ہے، اسے جیت کر سپر8 میں جاسکتے ہیں۔
بھارت کے فاتح قائد سوریاکمار یادیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلی جو کھیل رہے ہیں، ایشان کشن نے بہت شاندار اننگز کھیلی، ایشان کشن نے جلد وکٹ گرنے کے بعد ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔
سوریاکمار نے کہا کہ بعد میں آنے والے بلے بازوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا، ہمیں معلوم تھا 175 رنز اس پچ پر بہت اچھا اسکور ہے۔
بھارت کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے پہلی گیند سے شاندار بولنگ کی، اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہترتھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


