The news is by your side.

Advertisement

سلمان اور کترینہ یورپ میں ایک ساتھ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ کے لیے یورپ میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ جوڑا دبنگ خان اور کترینہ کیف ایک تھا ٹائیگر کے دوسرے حصے ٹائیگر زندہ ہے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس ضمن میں فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے دونوں اداکاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

نئی تصاویر دیکھنے کے لیے پوسٹ اسکرول نیچے لے جائیں

علی عباس ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا ہے کہ جمعے کے روز شوٹنگ کے دوران سلمان خان انتہائی دلجمعی جبکہ کترینہ انتہائی سنجیدگی سے کام کررہی ہیں۔

قبل ازیں فلم ڈائریکٹر نے دو ماہ قبل سلمان اور کترینہ کی آسٹریلیا میں ہونے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں اداکار انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔

salman-khan-post-2

ٹائیگر زندہ ہے فلم کی شوٹنگ رواں برس اسٹارٹ کی گئی ہے جبکہ اس سال کے آخر تک اس فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان بھی ہے۔

katrina-1

یاد رہے سلمان خان اور کترینہ کے درمیان معاشقے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کر کے ان خبروں کو غلط قرار دے دیا تھا۔

katrina-kaif11

نئی تصاویر 

Salman-Khan-and-Katrina-3

Salman-Khan-and-Katrina-4

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں