تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’انضمام نے کہا بڑی سفارش لے آؤ‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ’پروگرام‘ باؤنسر میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ جب انضمام الحق چیف سلیکٹر تھے تو انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سفارش چلتی ہے جاؤ کوئی بڑی سفارش لے آؤ۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ’آپ کو کوئی بڑا ملا نہیں؟‘ تو سلمان بٹ نے کہا کہ ’میں گیا ہی نہیں کسی بڑے کے پاس اور اللہ کی ذات پر اپنا فیصلہ چھوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق نے کہا رنز بناؤ ٹیم میں شامل کرلوں گا جب رنز بنا کر ان کے پاس گیا تو جواب ملا میری کوئی سنتا نہیں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ مصباح اور میں نے ساتھ کوچنگ کورس کیا تھا لیکن عصر میں کوچنگ کورس ختم ہوا اور مغرب میں وہ کوچ بن گئے۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان بٹ نے کہا کہ 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہ زیب حسن ٹیم میں آئے تو سلیکٹرز بھی دنگ رہ گئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے بیٹرز کو باؤنسرز کھیلنے میں بھی مشکل ہورہی ہے کیا انہیں باؤنسر چھوڑنا بھی نہیں آتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ میں آگئے ہیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، شعیب ملک کو بھی مڈل آرڈر میں ہونا چاہیے جس سے اسکواڈ مضبوط ہوگا۔

Comments

- Advertisement -