ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

سلمان بٹ کا پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑیوں پر ہونے والے اعصاب شکن دباؤ اور میدان کے اندرونی ماحول سے پردہ اٹھاتے ہوئے اسے نام کمانے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

سلمان بٹ کا نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک عام آدمی اس دباؤ کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو کھلاڑی میدان میں محسوس کررہے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں سارا دباؤ دراصل عوامی توقعات کا ہوتا ہے۔ جب پوری قوم آپ سے جیت کی امید لگا لیتی ہے تو پلیئرز پر پرفارم کرنے کا بوجھ دوگنا ہو جاتا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہیں تو آپ کا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رقم ہو جاتا ہے اور آپ کو برسوں یاد رکھا جاتا ہے۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ گراؤنڈ میں اترتے ہی موڈ بالکل بدل جاتا ہے اور صرف جیت ہی واحد مقصد رہ جاتا ہے۔

پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور تیکھے جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ کھیل کا حصہ ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کی خواہش ہوتی ہے کہ جیت وہ حاصل کریں۔

محمد عامر کا ابھیشیک شرما سے متعلق بیان، بھارتی تلملا اُٹھے

سلمان بٹ نے کہا کہ جیت ہو یا ہار، یہ کھیل کا حصہ ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو اسے بہت زیادہ اعصاب پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں