The news is by your side.

Advertisement

سلمان بٹ نے صاف انکار کردیا

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے سے صاف انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سیزن میں وسطی پنجاب کی فرسٹ الیون سے باہر ہونے پر سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ نے پیشکش کی تھی کہ سلمان بٹ کو سیکنڈ الیون کا کپتان بنا دیا جائے لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیےچھ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کر رکھا ہے۔

سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

تمام کھلاڑیوں کا 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ یکم اگست 2020 سے 31 جولائی 2021 تک نافذالعمل ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں