قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد قائد اعظم ٹرافی بھی کھیلنے سے انکار کردیا۔
سلمان بٹ نے مسلسل نِظر انداز کئے جانے پر قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے منع کردیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ کو کنٹریکٹ میں شامل پالیسی پرتحفظات تھے۔
سلمان بٹ نے گزشتہ سیزن میں بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے اور وہ تحفظات کی وجہ سے ڈومیسٹک سیزن کا حصہ نہیں بنے۔
اس سے قبل ڈومیسٹک سیزن میں وسطی پنجاب کی فرسٹ الیون سے باہر ہونے پر سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
سینٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ نے پیشکش کی تھی کہ سلمان بٹ کو سیکنڈ الیون کا کپتان بنا دیا جائے لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔