جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

صبا فیصل کے بیٹے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ روز صبا فیصل نے انسٹا گرام پر پوسٹ ویڈیو میں بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں نے بہت خوبصورت زندگی گزاری لیکن نیہا جیسی منفی عورت اگر کسی کی بہو بن کر آ جائے تو گھر بستے نہیں ٹوٹ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے بیٹے کی وجہ سے مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہوں، سوچتی ہوں کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

سینئر اداکارہ کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیٹے اور بہو پر شدید تنقید کی جس پر اب سلمان فیصل نے خاموشی توڑ دی۔

سلمان فیصل نے اپنی دو انسٹا گرام پوسٹوں میں لکھا: ’امی بھی میری ہیں اور نیہا بھی میری بیوی ہے۔ تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں کیوں کہ اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔‘

انہوں نے لکھا: ’بس اب بہت ہوگیا۔ اپنی زبان اور نفرت انگیز خیالات اپنے پاس رکھیں۔ نیہا میری بیوی اور میرے بیٹے کی ماں ہے۔ آپ سب کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیے۔‘

یاد رہے کہ چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر سلمان فیصل اور نیہا میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کی بعد میں تردید کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں