تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

میڈیا کا کام اچھا اور برا جو بھی ہو اسے دکھانا ہے: سلمان اقبال

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ میڈیا اچھا اور برا جو بھی ہوتا ہے دکھاتا ہے، اس کا کردار یہی ہے۔ میڈیا نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ میمن آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر کے تحت بزنس کانفرنس 2018 کا آغاز ہوگیا۔ بزنس کانفرنس کا عنوان ’چینجنگ گلوبل اکانومی دی پاکستان آپرچیونٹی‘ ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ میں دو دن پہلے وزیر اعظم سے ملا۔ وزیر اعظم نے کہا بزنس مین پیدائشی ہوتا ہے بنا نہیں سکتے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ ہم بچپن سے ہی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ 10 لاکھ میمن اپر مڈل کلاس سے ہیں۔ پاکستان میں تمام شعبوں میں میمن کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں پاکستان میں کام کرنے والوں میں بہت اضافہ ہوا۔ اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ کنسورشیم نے مجھے میڈیا میں کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں ذرائع بہت اہم ہیں۔ عوامی رائے کو میڈیا مینیج کرتا ہے۔ مختلف ممالک میں میڈیا کنٹرول ہے۔ ہم میڈیا سیکٹر کو لیڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میمن ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، میمن کمیونٹی کا میڈیا انڈسٹری میں بہت مضبوط کردار ہے۔ میمن خواتین بھی اب میڈیا میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ’ہمیں فخر ہے اپنے پاکستانی اور اپنے میمن ہونے پر‘۔

سلمان اقبال نے کہا کہ میڈیا پوری دنیا کے حالات عوام تک پہنچاتا ہے۔ آئندہ سب سےزیادہ مواقع میڈیا خاص کر سوشل میڈیا میں ہوں گے۔ میڈیا میں سب سے زیادہ مواقع پروڈکشن میں ہیں۔ ہمیں میڈیا میں نئے اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ اوور سیز میمن اس فیلڈ میں کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ہماری میڈیا انڈسٹری ابھی ارتقا سے گزر رہی ہے۔ ہمیں اپنے ملک اور معیشت سے برے عناصر کو نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اچھا اور برا جو بھی ہوتا ہے دکھاتا ہے، اس کا کردار یہی ہے۔ میڈیا نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور کام کیا۔ میڈیا انڈسٹری میں کام شروع کرنے کے لیے پہلے ایک چھوٹا قدم لینا ہوتا ہے۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی بھی میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کافی پیچھے ہے، ابھی بھی پاکستان میں ڈیجٹائزیشن نہیں ہوئی۔ میڈیا انڈسٹری کا ریونیو 45 ارب روپے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں صرف ایک کمپنی ہے جو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہے، امریکا میں بھی مختلف چینل مختلف سیاسی جماعتوں کی طرفداری کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -