The news is by your side.

Advertisement

دعا کریں ہم دبئی سےسرخروہوکرآئیں اورکراچی میں فائنل کھیلیں‘ سلمان اقبال

کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکےعالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد میں کراچی کنگز کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے روکنے کے لیے سیریزکا اعلان کردیا۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کاوعدہ کیا تھا، ہم نے ٹی 10 لیگ شروع کی جوآج بہت مقبول ہوچکی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکےعالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ تین سال سے روایت برقرار رکھنے پر عارف حبیب صاحب کا شکرگزار ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال نے سیکیورٹی دینے پرپولیس اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ دعاکریں ہم دبئی سے سرخروہوکرآئیں اور کراچی میں فائنل کھیلیں۔


ناصرحسین شاہ


صوبائی وزیربرائے اطلاعات ناصرحسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگزناصرف فائنل کھیلےگی بلکہ جیتے گی بھی۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کا سہرا سندھ حکومت ، سیکیورٹی اداروں، عوام کے سر ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا شہر میں امن کے لیے اہم کردار ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں ہماری ہیں، مگرکراچی کنگزخاص اہم ہے، کراچی کنگز اورپی ایس ایل کے یے بہت محنت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف حبیب صاحب کرکٹ کوبہت پروموٹ کرتے ہیں، نیا ناظم آباد میں ہم بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔


کپتان کراچی کنگزعماد وسیم


کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیا ناظم آباد میں کراچی کنگز کے اعزازمیں تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہم فائنل کراچی میں آکر کھیلیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھرپورکارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی، کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ عوام ہماری فتخ کے لیے دعائیں کریں ، باقی کام ہمارا ہے۔


راشد لطیف


کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف نے تقریب میں تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 3 کی اہم بات یہ ہےکہ فائنل کراچی میں ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ ملک بھر میں ٹیلنٹ ہے، سامنے لانے کے لیے وسائل کی کمی ہے، ٹیلنٹ کوپلیٹ فارم دے کر سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ اگرسندھ حکومت ساتھ دے تو کرکٹ اکیڈمی بن سکتی ہے، حیدرآباد میں اکیڈمی بنے تو پورے سندھ کو فائدہ ہوگا۔

راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان میں ہرجگہ ٹیلنٹ ہے بس ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 3 کا فائنل انشااللہ کراچی کنگز ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگزکا کراچی میں فائنل کھیلنے کا انتظار کروں گا، پی ایس ایل 3 کا فائنل انشااللہ کراچی کنگزہی جیتے گی۔


جیتو پاکستان میں کراچی کنگز ٹیم لانچ کی تقریب


مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ بس محنت کرکے فائنل میں پہنچیں، پھرجتوانا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پھرسے پورے پاکستان کو ڈرائیو کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹیسٹ، ون ڈے کرانے کی بھی کوشش کریں گے، جوہمارا کام ہے وہ ہم کریں گے ،ہمیں لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں، اللہ نے چاہا توکامیابی سے فائنل کا انعقاد کرائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں