تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’میرے پاس تم ہو‘ نے ٹی وی انڈسٹری میں‌ نئی تاریخ رقم کردی، سی ای او ARY سلمان اقبال

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ریلیز کی گئی، جسے پاکستان بھر کے لاکھوں شائقین نے دیکھا اور ڈرامے کی کہانی سمیت کردار کو بے حد سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی آخری قسط کے خوب چرچے رہے اور میرے پاس تم ہو صبح سے ہی ٹرینڈنگ کرتا رہا۔ ناظرین آخری قسط دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے دانش کی موت پر جذباتی پیغامات شیئر کیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ’میں نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا جتنا چرچا سُنا اس سے پہلے گیم آف تھرونز کا ہی سُنا تھا‘۔

’مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری انڈسٹری کہاں سے کہاں پہنچ گئی، اس بات پر بھی مجھے بے حد فخر ہے کہ ٹیلی ویژن کی تاریخ بنانے والوں میں میرا نام بھی شامل ہے‘۔

Comments

- Advertisement -