The news is by your side.

Advertisement

سلمان اقبال کا کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں کہا کہ مداحوں سے معذرت خواہ ہوں کہ ہم پی ایس ایل کے دوسرے ایلی مینٹر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئے تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ لاہور سے کراچی جارہا ہوں مگر افسوس ہے کہ اپنی ٹیم کے بغیر کراچی آنا پڑ رہا ہے مگر مداحوں کا بہت شکریہ جنہوں نے کراچی کنگز کی ٹیم کو سپورٹ کیا۔

 پشاور زلمی کی جیت کا مطلب ہے کہ کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل نہیں کھیل پائے گی، مگر پشاور زلمی کا مقابلہ اتوار 25 مارچ کو سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

 ایونٹ میں کراچی کنگز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجریز کا سامنا رہا، شاہد آفریدی گھٹنے اور عماد وسیم کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے سبب پشاور زلمی کے خلاف محمد عامر نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔

یہ پڑھیں: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے دوسرے ایلی مینٹر میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، فائنل میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں