تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سلمان خان اور والد کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی موصول

ممبئی: گلوکار سدھو موسے والا کی ہلاکت کے بعد بالی وڈ کے سُر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد و معروف اداکار سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو اتوار کے روز دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

باندرہ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی جان کو خطرہ، سکیورٹی بڑھا دی گئی

سلمان خان نے ابوظہبی میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ 2022 کی تقریب میں شرکت کے بعد آج صبح ممبئی پہنچے۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ سلیم خان روزانہ اپنے محافظوں کے ہمراہ واک کے لیے جاتے ہیں، واک کے بعد وہ ایک مخصوص بينچ پر کچھ دیر کے لیے آرام کرتے ہیں۔

آفیسر نے کہا کہ سلیم خان کے ایک محافظ کو بینچ کے پاس ایک پرچی ملی جو اس نے اداکار کو دی، پرچی میں لکھا تھا کہ ”آپ کا سدھو موسے والا جیسا حال کر دوں گا۔“

مزید پڑھیں: معروف نائجیرین گلوکار کا سدھو کو خراج تحسین، آبدیدہ ہوگئے

پولیس نے اس مقام کے اطراف لگے سی سی ٹی وی چیک کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اب تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ 29 مئی کو بھارتی ریاست پنجاب کی ڈسٹرک مانسہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کر دیا تھا۔ حادثے کے وقت وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -