ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے.
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ذاتی مسئلے پر مبنی ہے اور وہ اس حوالے سے ابھی کچھ زیادہ نہیں بتاسکتے.
کبیر خان کا کہنا تھا کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے جو مجھے پرجوش کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں بھی سیاسی پس منظر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی.
یاد رہے ہ تیسرا پروجیکٹ ہےکہ کبیر خان اور دبنگ خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں،اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے.
ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا.
فلم ٹیوب لائٹ ممکنہ طور پراگلے سال عید کے موقع پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جاسکتی ہے.