بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سلمان خان اور کرن جوہر میں مالی معاملات پر تنازع شدت اختیار کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور نامور ہدایت کار کرن جوہر کے درمیان فلم ’دی بُل‘ کو لے کر مالی معاملات پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’دی بُل‘ سے متعلق قیاس آرائیاں زیرِ گردش ہیں۔ سُپر اسٹار ’ٹائیگر 3‘ کے بعد کرن جوہر کے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

سلمان خان اور کرن جوہر اب تک مالی معاملات طے کرنے کیلیے تبادلہ خیال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم کی تیاری التوا کا شکار ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے وارننگ جاری کر دی

ذرائع نے بتایا کہ ’دی بُل‘ کافی مہنگا پروجیکٹ ہے جس کیلیے سلمان خان پیشگی معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تمام حساب کتاب کرنے کے بعد کرن جوہر سمجھتے ہیں فلم کی شوٹنگ شروع نہیں کی جا سکتی لہٰذا انہوں نے سوچ بچار کیلیے سُپر اسٹار سے مزید وقت مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے کیلیے پُرجوش ہیں لیکن وہ اپنا مالی نقصان نہیں کرنا چاہتے، سُپر اسٹار کو فلم کا اسکرپٹ بھی پسند آیا ہے، جیسے ہی دونوں میں مالی معاملات طے ہوتے ہیں شوٹنگ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

’دی بُل‘ کی عکس بندی گزشتہ سال نومبر میں طے تھی جسے دسمبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اب مالی معاملات طے ہو جانے کے بعد مئی میں شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں