پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سلمان خان اور کترینا کیف کی شادی ’بھارت‘ میں ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینا کیف رواں سال ’ بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ دبنگ خان رواں سال اداکارہ کترینا کیف کے ساتھ ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سلمان خان کے مداح ان کی کترینا کیف کے ساتھ جوڑی کو پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی خواہش بھی رہی ہے کہ دونوں کی شادی ہوجائے۔

دبنگ خان نے مداحوں کی اس خواہش کو پوری کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، وہ کترینا کیف سے یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں کریں گے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دبنگ خان ایک گانے کی شوٹنگ کررہے ہیں جو شادی کے سین پر مشتمل ہے۔

یہ پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

واضح رہے کہ دبنگ خان کی فلم بھارت کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جس میں دبنگ خان مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گروور اور جیکی شرف شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں