جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

‘قاعدے میں رہو ورنہ۔۔’سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کا آفیشل ٹیزر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سُپراسٹار اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن سے بھر پور فلم کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اداکار سلمان خان کی فلم سکندرکے ساتھ دو برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی، ٹیزر ایکشن سے بھر پور ہے جس نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

فلم سکندر میں اداکار سلمان  خان کے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان نے ایک مغرور اور خوددار شخصیت کے طور پر نظر آئیں گے، جو ’سکندر’ کے کردار کی اصل عکاسی کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

ٹیزر کی شروعات میں سلمان خان یہ کہتے ہیں ’دادی نے نام سکندر رکھا تھا، دادا نے سنجے اور پرجا نے راجا صاحب‘، اس کے علاوہ ٹریلر میں سلمان خان اپنے دبنگ اسٹائل میں یہ کہتے سنائی دیے کہ ’قاعدے میں رہو، فائدے میں رہو، ورنہ شمشاد یا قبرستان میں رہو‘۔

ٹیزر میں رشمیکا مندانا کی جھلک بھی شامل کی گئی جو صرف ایک ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ ’تمہارے دشمنوں میں تم اتنے پاپولر ہو‘۔

اداکار سلمان خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو دلوں پر کرتا ہے راج، وہ آج کہلاتا ہے سکندر‘، یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر دسمبر 2024 کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن سلمان خان کی سالگرہ سے ایک روز قبل بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی 26 دسمبر کی رات موت ہوگئی جس کے سبب ٹیزر ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں