پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

سلمان خان نے لڑائی کے بعد کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ماضی میں لڑائی کے بعد ایک اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیہا اُلال اور زرین خان سے لے کر سائی منجریکر، ڈیزہ شاہ، بھومی چاؤلہ سمیت کئی اداکاروں کو متعارف کروایا لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنا مقام نہ بناسکیں۔

تاہم روینا ٹنڈن جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ 1991 کی فلم ’پتھر کے پھول‘ میں ڈیبیو کیا تھا وہ 90 کی دہائی میں ہندی فلم انڈسٹری کی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک بن گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اننت بالانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پتھر کے پھول‘ کے سیٹ پر سلمان خان اور روینا ٹنڈن کی بہت لڑائیاں ہوئیں جس کے بعد دبنگ خان نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ پڑھیں: روینا ٹنڈن نے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈر‘ کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتا دی

لیکن بعدازاں 3 سال بعد انہیں انداز اپنا اپنا میں دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھا گیا اس فلم میں عامر خان اور کرشمہ کپور بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیے تھے۔

2021 میں پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں روینہ نے سلمان کے ساتھ اپنی پہلی فلم پتھر کے پھول میں کام کرنے کے  تجربے کو بیان کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘ہم ایک کلاس کے دو بچوں کی طرح تھے جو صرف ہر چیز پر لڑنا چاہتے تھے، میں 16 سال کی تھی اور سلمان تقریباً 23 سال کے ہوں گے، سلمان اور میں ایک ہی فطرت کے ہیں، ہم نے تقریباً ایک ہی گھر میں پرورش پائی کیونکہ سلیم انکل اور میرے والد ایک ساتھ کام کرتے تھے‘۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی دوستوں کی وجہ سے پتھر کے پھول سائن کی تھی کیونکہ میری دوستیں سلمان خان سے ملنے کی خواہشمند تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں